ناندیڑ: ۱۹؍جولائی ( نامہ نگار)نکسلائیٹ بتاکر دس لاکھ روپئے کھنڈنی مانگنے
والے نامعلوم ملزم کے خلاف سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
پولس پریس نوٹ کے مطابق ماہور کے سارکھنی میں پرکاش جیسوا ل کا کھیت موجود
ہے ۔ اس کھیت پر رامیا کوتلوار یہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہے ۔ گذشتہ رات
نامعلوم ملزم نے کھیت میں آکر خود کو نکسلائیٹ
بتایا اور کہا کہ یہ چٹھی تو
اپنے مالک کے پاس لے جاکر دے ۔ چٹھی کے ساتھ ایک پستول ، ایک گولی ، بھی
اس شخص نے کوتلوار کو دی ۔ چٹھی میں دھمکی دی گئی کہ رقم نہ دینے پر کھیت
کے مالک پرکاش ، سبھاش ، پانڈو، ان تینوں بھائیوں کو قتل کردیا جائے گا۔
کوتلوار کی شکایت پر سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں دس لاکھ روپئے کھنڈنی مانگنے
اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔